اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، چیف سیکیورٹی آفیسر منشیات اور ممنوعہ اشیا کی برآمدگی پر گرفتار

Islamia University Bhawalpur

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ویڈیو سکینڈل کا ڈراپ سین


بہاولپور: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے چیف سیکیورٹی آفیسر سے منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا برآمد ہونے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

لاہور میں اسمگلروں نے منشیات منتقلی کیلئے ڈرون کا استعمال شروع کر دیا

پولیس کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ کو کرسٹل آئس اور دیگر ممنوعہ ادویات کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے، گرفتاری بغداد چیک پوسٹ سے دوران چیکنگ عمل میں آئی۔

چیف سیکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ کے خلاف تھانہ بغداد الجدید میں پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

پارلیمنٹ لاجز میں منشیات کا استعمال ہوتا ہے،مولانا عبدالاکبر چترالی

گرفتار چیف سیکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

درج ایف آئی آر کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے چیف سیکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ کے موبائل فون سے دوران چیکنگ بے شمار نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔

منشیات کا سراغ لگانے کیلئے گلہریوں کی تربیت

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ترجمان خالد شہزاد کے مطابق چیف سیکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ کی گرفتاری اور مقدمے کے متعلق امور کو دیکھ رہے ہیں، اس کے متعلق ردعمل دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں