محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

فورسز آپریشن (forces operation)

وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ بھیج دیا ہے، وزارت داخلہ کے مراسلہ میں کہا گیا کہ چاروں صوبوں کی درخواست پر فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے مراسلے کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ریڈ زون میں موٹرسائیکلوں کا داخلہ بند

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے باڑہ بازار خیبر میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہید پولیس اہلکار وں کے بلند درجات کیلئے دعا گو ہوں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا قلع قمع کر کے ہی دم لیں گے،ہمارے جوانوں کی قربانیاں تاریخ رقم کر رہی ہیں، قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ وار ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔


متعلقہ خبریں