ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں خود کش دھما کا ، پولیس اہلکار شہید، 8 افراد زخمی


ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں واقع پولیس سٹیشن کے گیٹ کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 8 افراد زخمی ہو گئے ، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ دھماکے بعد باڑہ بازار کو بند کر دیا گیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا۔

 

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ  2 حملہ آوروں نے تحصیل کمپاؤنڈ میں گھسنے کی کوشش کی ، اہلکاروں نے حملہ آوروں کو روکا جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں کمپاؤنڈ کی سکیورٹی پر مامورایک اہلکار شہید ہو گیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات نے کہا کہ  ایک حملہ آور نے فرنٹ گیٹ اور دوسرے نے عقب سے کمپائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی ، دونوں خودکش حملہ آور مارے گئے ، ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے حملہ آوروں کے اعضا کے نمونے حاصل کرلیے۔

آئی جی نے مزید کہا کہ 13 جولائی کو حملے کی اطلاعات مل گئی تھیں ، جس کے بعد خیبرتحصیل ہیڈ کوارٹرکو آگاہ کرکے سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں