بجلی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی

شادی نہ کرانے پر دلبرداشتہ نوجوان دوبارہ بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

فوٹو: فائل


حکومت نے عوام پر پھر بجلی بم گرا دیا ، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ مئی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، قیمت میں اضافے کا اطلاق جولائی کے بلوں پر ہو گا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہو گا، جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

کیپسٹی چارجز شامل کرکے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی ، صارفین پر اربوں کا بوجھ پڑے گا

اتھارٹی نے سی پی پی اے جی کے 2 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست  پر 5 جولائی کو سماعت کی تھی۔


متعلقہ خبریں