اصل حقائق سامنے آ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان


اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اصل حقائق سامنے آ رہے ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے متعلق قوم کو 10 سال پہلے جو بات کی وہ درست ثابت ہوئی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے رابطوں سے متعلق ہمارے پاس بہت سے حوالے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب اصل حقائق سامنے آ رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق کہا تھا کہ یہ ایک بیرونی ایجنٹ ہے جبکہ موساد اور عالمی قوتوں نے ان کی مدد اور فنڈنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی ایبسلوٹلی ناٹ کے نعرے سے پیچھے ہٹ چکے ہیں ، نصر اللہ ملک

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 75 سال میں پہلی بار اسرائیل نے پاکستان پر تنقید کی اور چیئرمین پی ٹی آئی نے جھوٹ بولا کہ امریکہ نے اس کے خلاف سازش کی ہے جبکہ آج اس کا پرنسپل سیکرٹری گواہی دے رہا ہے کہ سب ڈرامہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب اپنے گھر سے اس کے خلاف گواہی ہے حقائق کو جھٹلایا نہیں جا سکتا اور ہم نے پہلے کہا تھا کہ اس کے یہودی لابی سے رابطے ہیں۔ اسرائیل، موساد، بھارتی ایجنسی را نے چیئرمین پی ٹی آئی کی مالی مدد کی اور میرا فرض ہے حقائق سے قوم کو آگاہ کروں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) تمام حلقوں پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی اور اگر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہوئی تو کی جائے گی۔ ہم انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے۔


متعلقہ خبریں