آزاد کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

rain بارش

محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پنجاب، شمال مشرقی بلو چستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کو ہلو، ژوب، مو سٰی خیل،قلات، با رکھان، لورا لائی اور ڈیرہ بگٹی میں بارش متوقع ہے۔

مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، قصور، میانوالی، سرگودھا،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، بہاولنگر، اوکاڑہ، ڈی جی خان میں بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

نالہ لئی میں سیلابی کیفیت، خطرے کے سائرن بجا دیے گئے

راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، رحیم یار خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ میر پور خاص، سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، تھر پارکر، خیر پور میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چترال، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈی آئی خان میں بارش جبکہ بنوں، کرک اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،

محکمہ موسمیات نے بالا کوٹ، ما نسہرہ، سوات، کالام، دیر، پشاور، مردان اور صوا بی میں مو سلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم سندھ میں داخل ہو گیا ہے، کراچی میں جمعہ اور ہفتے کو بارش متوقع ہے۔

کل سے کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،ڈائریکٹر میٹ زبیر احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ آج سے سندھ کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔

زبیر احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ مون سون کا اسپیل سندھ کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں داخل ہوگا، تھرپارکر، بدین، عمر کوٹ اور دیگر اضلاع میں آج شام سے بارشیں متوقع ہیں۔


متعلقہ خبریں