اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردار کر دیا


نیویارک: اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ وہ گرمی کی شدت میں اضافے کا سامنا کرنے کی تیاری کر لے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپ سمیت دیگر ملکوں میں گرمی کی شدت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جبکہ گرمی کی شدت کے باعث کینیڈا کے جنگلات میں 500 سے زائد مقامات پر آگ لگ گئی۔

چین میں پڑنے والی گرمی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ چین کا درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ امریکہ کے شہر فینکس میں بھی گرمی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 55 وہیل مچھلیاں مردہ پائی گئیں

یورپ میں بھی گرمی کی شدید لہر گزشتہ کچھ روز سے جاری ہے۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب اسپین، یونان اور سوئٹزرلینڈ کے جنگلات میں پھیلی آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کینیڈا کے جنگلات میں بھی 500 سے زائد مقامات پر لگی آگ بے قابو ہوچکی ہے۔


متعلقہ خبریں