راولپنڈی ڈوب گیا، رات گئے ریکارڈ بارش


اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ راولپنڈی میں رات گئے ہونے والی ریکارڈ بارش سے شہر زیرآب آ گیا۔

جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں میں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ راولپنڈی میں 170 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

راولپنڈی کے علاقوں ڈبل روڈ، نیوکٹاریاں، سید پورروڈ اور قریبی علاقے زیرآب آ گئے جبکہ ڈھوک کالاخان، صادق آباد، شکریال، کری روڈ میں پانی گلیوں میں داخل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، آمدورفت متاثر

ندیم کالونی،جاوید کالونی، مگھا سنگھ اسٹیٹ ہزارہ کالونی بھابڑا بازار بھی پانی میں ڈوب گئے۔

نالہ لئی میں سیلابی کیفیت کے خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے۔ کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 18 فٹ اور گوالمنڈی میں 13 فٹ تک پہنچ گئی۔ خطرے کے سائرن کٹاریاں اور گوالمنڈی اور نشیبی علاقوں میں بجائے جا رہے ہیں۔

خطرے کے سائرن بجا کر شہریوں کو نشیبی آبادیوں سے نکلنے کا کہا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں