الزائمر کے مریضوں کے لیے خوشخبری، نئی دوا متعارف

الزائمر کے مریضوں کے لیے خوشخبری، نئی دوا متعارف

واشنگٹن: الزائمر (نسیان اور دماغی طور پر کمزوری) کے مریضوں کے لیے متعارف کرائی جانے والی نئی دوا Donanemab مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔

سال 2050 تک دنیا کا ہر آٹھواں شخص ذیا بیطس کا شکار ہو گا، طبی تحقیق

مؤقر سائنسی جریدے نیچر میں شائع شدہ طبی تحقیقی رپورٹ کے مطابق امریکی دوا ساز کمپنی کی تیار کردہ نئی دوا الزائمر کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے مفید ثابت ہو رہی ہے۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ دوا اسی وقت مؤثر و کارگر ہو گی جب ا س کا استعمال مرض کے ابتدائی اسٹیج میں کیا جائے گا۔

مچھر کچھ افراد کو دوسروں کی نسبت زیادہ کیوں کاٹتا ہے؟ طبی تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر کی جانے والی آزمائش میں اس بات کی تھی تصدیق کی گئی ہے کہ متعارف کرائی جانے والی دوا یادداشت کی کمزوری کے عمل کو سست کردیتی ہے۔

شائع شدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی دوا ڈیمنشیا میں مبتلا لوگوں کے دماغ میں بننے والے پروٹین کو صاف کر کے بیماری کے ابتدائی مراحل میں اس کی روک تھام میں مدد فراہم کرتی ہے۔

نمک کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کے علاوہ ذہنی امراض کا سبب بن سکتا ہے، طبی تحقیق

سائنسی ماہرین نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ یہ دوا علاج نہیں ہے، یہ الزائمر کی بیماری میں کام کرتی ہے اور ڈیمنشیا کی دیگر اقسام میں کام نہیں کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں