پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے قبل از وقت اسمبلی تحلیل کرنے کی تردید کر دی

national assembly

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے قبل ازوقت اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر تردید کر دی ہے۔

واضح رہے میڈیا پر ذرائع کے حوالے سے خبر چلی تھی کہ قومی اسمبلی قبل ازوقت تحلیل کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے قبل ازوقت اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دی تھی،پیپلز پارٹی کی جانب سے 8 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے 9 اور 10 اگست پر بھی غور کیا گیا،اگر صدر سمری کی منظوری نہیں دیتے تو اسمبلی 48 گھنٹوں میں تحلیل ہو جائے گی۔

تمام اسمبلیاں 8 اگست کو تحلیل کردی جائیں، پی پی کی حکومت کو تجویز

واضح رہے کہ حکومت کو قانونی ماہرین نے بھی 8 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دی تھی۔8 اگست کی تجویز بھی زیر غور ہے، اسمبلی کی مدت 12 اگست رات بارہ بجے تک ہے۔

اگر حکومت پہلے اسمبلی تحلیل کر دیتی ہے تو حکومت کو انتخابات کرانے کے لئے مزید وقت مل جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آٹھ اگست کو اسمبلی تحلیل کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ترجمان بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 8 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنے پر بارے ہمارے پاس کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں