ریٹرننگ آفسر کا پرویز اشرف کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے سے انکار

فوٹو: فائل


گوجرخان: این اے 58 گوجر خان کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی  سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ریٹرننگ آفسراسلم گوندل نے کاغذات نامزدگی نامکمل ہونے پرکاغذات نامزدگی وصول نہیں کیے کیونکہ اس میں بیان حلفی اور سفری دستاویزات شامل نہیں تھیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ راجہ پرویزاشرف جب کمرہ عدالت پہنچے توان کے ہمراہ جیالوں نے زبردست نعرے بازی کی جس پر ریٹرننگ آ فیسر اسلم گوندل نے اظہار برہمی بھی کیا۔

راجہ پرویز اشرف نے اس موقع  پر گفتگو میں کہا کہ شفاف اورپرامن انتخابات یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا کیونکہ عوام  شفاف انتخابات کے خواہاں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے اور انتخابات  میں بہترین نتائج دے گی کیونکہ یہی واحد وفاقی جماعت ہے۔


متعلقہ خبریں