بھارت میں 13 کروڑ افراد غربت سے نکل آئے، رپورٹ میں دعویٰ

فائل فوٹو


نئی دہلی: اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سال میں 13 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نکل آئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مارچ 2021 تک گذشتہ 5 سال کے دوران ساڑھے 13 کروڑ افراد غُربت کی لکیر سے نکل آئے ہیں اور یہ تعداد کل ملکی آبادی کا تقریباً 10 فی صد ہے۔

غُربت کی جانچ کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے کثیرالجہت غُربت انڈیکس (ایم پی آئی) کا استعمال کیا گیا۔ جس کے مطابق دیہی علاقوں میں غربت میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی ہے۔ یہ انڈیکس غذائی قلت، تعلیم اورحفظانِ صحت جیسے 12 اشاریوں پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی پور میں ریاستی دہشتگردی جاری، انٹرنیٹ کی بندش میں توسیع

رپورٹ جاری کرنے والے تھنک ٹینک نَیتی آیوگ کی نائب چیئرمین سمن بیری نے کہا کہ بھارت میں غذائیت میں بہتری، اسکول کی تعلیم، صفائی ستھرائی اور کھانا پکانے کے ایندھن نے غُربت کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی گذشتہ ہفتے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کثیرالجہت غُربت میں زندگی بسر کرنے والے لوگوں کی تعداد 2005 میں 55 فی صد تھی اور یہ گھٹ کر 2021 میں بھارت کی آبادی کا 16.4 فی صد رہ گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں