پرویز خٹک کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے نام سے نئی پارٹی بنانے کا اعلان

پرویز خٹک

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے  پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے نام سے ئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔

پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔

پرویز خٹک کا ن لیگ سے رابطے کا انکشاف

ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ، سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور سابق وزیر اشتیاق ارمڑ بھی پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ 57 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان  کر دیا ہے۔  پرویز خٹک نے نئی جماعت سے متعلق فواد چوہدری سے بھی رابطہ کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں