چودھری پرویز الٰہی کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کر دیا گیا

پرویز الہی کا شیخ رشید کی حمایت کا اعلان

پی ٹی آئی صدر چودھری پرویز الٰہی کو ایک ماہ کے لئے نظر بند کر دیا گیا، یہ قدم تھری ایم پی او کے تحت اٹھایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے چودھری پرویز الٰہی کی نظر بندی کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے، اس حکم نامے کے مطابق تھری ایم پی او کے تحت چودھری پرویز الٰہی کو نظربند رکھنے کے لیے پولیس نے سفارش کی تھی جس پر ایک ماہ کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دییگئے ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی کو اس حکم نامے کے تحت کیمپ جیل لاہور میں ہی نظر بند رکھا جائے گا،یاد رہے کہ عدالتی عملے نے ان کی روبکار جیل پہنچا دی تھی لیکن ان کو رہا نہیں کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی لیگل ٹیم نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا ہے، وکیل عامر سعید راں کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پرویز الہٰی کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

وکیل عامر سعید راں نے نظربندی کے احکامات لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیے ہیں، انہوں نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نظربندی کے احکامات معطل کرے۔


متعلقہ خبریں