الیکشن نومبر میں ہوئے تو نواز شریف الیکشن لڑنے کے اہل ہوں گے، خرم دستگیر

خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آئین بھی کہتا ہے کہ انتخابات حالیہ مردم شماری پر ہوں۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ‘پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس’ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ  2023 کی مردم شماری پر مختلف اسٹیک ہولڈرز کے اعتراضات ہیں ، انتخابات پچھلی مردم شماری کے تحت ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی نے بجٹ میں الیکشن کیلئے تمام وسائل فراہم کر دیئے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بھی الیکشن میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بجلی کی قیمت باقاعدہ طور پر نہیں بڑھائی گئی،وفاقی وزیر توانائی

انکا کہنا تھا کہ نومبر کے پہلے10 دن میں الیکشن ہو جائیں گے، ن لیگ کے کارکنان کی خواہش ہے کہ نواز شریف وزیراعظم کے امیدوار ہوں جبکہ شہبا زشریف کی بھی خواہش ہے کہ نواز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں۔

وفاقی وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن نومبر میں ہوئے تو پارٹی قائد میاں نواز شریف الیکشن لڑنے کے اہل ہوں گے، 2017میں نواز شریف کو ناحق اور ناانصافی کے ذریعے نااہل قراردیا گیا۔


متعلقہ خبریں