بھارت، ٹماٹروں کی فروخت سے کاشتکار کروڑ پتی بن گیا

بھارت، ٹماٹروں کی فروخت سے کاشتکار کروڑ پتی بن گیا

نئی دہلی: ٹماٹروں کی قیمت میں ہونے والے ہوشربا اضافے کے باعث ایک کاشتکار صرف ایک ماہ میں کروڑ پتی بن گیا۔

یورپی پارلیمان نے بھارت کو نسلی فسادات پر آئینہ دکھا دیا

مؤقر بھارتی اخبار انڈیا ٹو ڈے کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پونے کے رہائشی کاشتکار تکہ رام بھاگوجی اور ان کے خاندان نے ایک ماہ کے دوران ٹماٹروں کے 13 ہزار سے زائد کریٹ فروخت کیے جس کی  وجہ سے انہوں نے ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے سے زائد کمائے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ دنوں تسلسل کے ساتھ ٹماٹروں کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوا جو 445 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بھارت، لون ایپلی کیشن نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

میڈیا رپورٹ کے مطابق تکہ رام بھاگوجی نے اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ مل کر 12 ایکڑ زمین پر ٹماٹر اگائے تھے جب کہ ان کی کل زرعی اراضی 18 ایکڑ ہے۔

رپورٹ کے مطابق تکہ رام بھاگوجی نے 14 جولائی کو ٹماٹروں کے 900 کریٹ فروخت کیے اور نتیجتاً 18 لاکھ بھارتی روپے کمائے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی ٹیسٹ کٹ تنقید کی زد میں

بھارتی میڈیا کے مطابق جون میں ہونے والی غیر معمولی بارشوں کے باعث کئی فصلیں متاثر ہوئیں جس کی وجہ سے اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں۔


متعلقہ خبریں