40 سے زائد انسانی کھوپڑیاں گھر میں سجانے والا شخص گرفتار


نیویارک: امریکہ کے ایک گھر میں 40 سے زائد انسانی کھوپڑیاں اور ریڑھ کی ہڈیاں سجانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے 39 سالہ شخص جیمس گرفتار کر لیا جس نے اپنے گھر میں 40 سے زائد انسانی کھوپڑیاں اور ریڑھ کی ہڈیاں سجا کر رکھی ہوئی تھیں۔

ایف بی آئی نے جیمس کے گھر پر بےشمار انسانی ہڈیوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور جیمس سے استفسار کیا کہ گھر پر کون کون رہتا ہے تو جیمس نے کہا کہ میں اور میرے مردہ دوست۔

ایف بی آئی اہلکاروں نے گھر کی تلاشی لی تو گھر سے میڈیکل اسکول کا ایک بیگ، 40 سے زائد انسانی کھوپڑیاں، ریڑھ کی ہڈیاں اور دیگر انسانی باقیات ملیں۔

اہلکاروں نے جیمس کو گرفتار کر کے اس پر انسانی ہڈیاں بیچنے اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کمپنی سے عملہ فارغ، چیٹ بوٹ کی خدمات حاصل کر لیں

ایف بی آئی حکام کے مطابق جیمس نے انسانی باقیات اپنے گھر میں سجا رکھی تھیں، ان میں سے ایک انسانی ڈھانچے کے سر پر اسکارف تھا جبکہ ایک انسانی ڈھانچا اس نے اپنے بیڈ پر بھی سجا کر رکھا ہوا تھا۔

ایف بی آئی حکام کے مطابق جیمس فیس بک پر ولیم برکی کے نام سے موجود ہیں اور اسی نام کی آئی ڈی سے ایک آن لائن پیچ سے انسانی باقیات خریدتے تھے جبکہ اس کے علاوہ وہ ہارورڈ مردہ خانہ کیس کے ملزم پینسلوینیا کے جریمی پاؤل سے بھی رابطے میں رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں