ہانگ کانگ میں سگریٹ نوشی روکنے کا دلچسپ طریقہ


ہانگ کانگ حکومت نے سگریٹ نوشی روکنے کے لیے انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے سگریٹ پینے والوں کو گھورنے کا مشورہ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ حکومت اس وقت تمباکو نوشی روکنے کی کوششیں کر رہی ہے جس کے لیے مختلف طریقے اپنائے جا رہے ہیں۔ ہانگ کانگ حکومت سگریٹ نوشی کم کرنے کی خصوصی کوششوں میں مصروف ہے۔

سگریٹ نوشی روکنے کے لیے سیکرٹری صحت کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ جن مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی ہے اگر وہاں کوئی شخص سگریٹ نوشی کرتا ہوا نظر آئے تو عوام اسے گھوریں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کمپنی سے عملہ فارغ، چیٹ بوٹ کی خدمات حاصل کر لیں

ہانگ کانگ کے سیکرٹری صحت نے کہا کہ پولیس کا سگریٹ نوشی کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ممکن نہیں اس لیے اس معاملے پر عوام بھی اپنا کردار ادا کریں اور حکومت کا ساتھ دیں۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس کے لیے قوانین بھی بنائے جا رہے ہیں۔ ہانگ کانگ میں پابندی کے باوجود سگریٹ نوشی پر 15 سو ہانگ کانگ ڈالر جرمانہ عائد کیے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں