جاپان، کسانوں نے خربوزے اور لیموں کے ملاپ سے نیا پھل ’لیمن میلن‘ اگا لیا


ٹوکیو: جاپانی کسانوں نے خربوزے اور لیموں کے ملاپ نیا پھل لیمن میلن اگا لیا ہے جو بیک وقت میٹھا و رسیلا اور کھٹاس سے بھرپور بھی ہے۔

جاپان کو 2030 تک آئی ٹی کے شعبے میں 8 لاکھ کارکنان کی کمی کا سامان ہو گا

ٹوکیو کے میڈیا آوٹ لیٹ سورا نیوز 24 کے مطابق گول شکل کا نیا پھل جاپان کے دوسرے بڑے جزیرے ہوکائیڈو میں کسانوں نے اگایا ہے جس کا نام لیمن میلن رکھا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق لیمن میلن کی کاشت ابھی محدود پیمانے پر کی جا رہی ہے، ہوکائیڈو میں صرف پانچ کسان کاشت کر رہے ہیں۔

نئے پھل کی شکل خربوزے جیسی ہے لیکن اس پر سبز رنگ کی دھاریاں نہیں ہیں جب کہ اندر سے یہ پھل سفید ہے۔

جاپان جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

پھل کو تیار کرنے والی جاپانی ہارٹی کلچر کمپنی نے کہا ہے کہ جس خربوزے سے اس پھل کو بنایا گیا ہے اسے بیرون ملک سے درآمد کیا گیا تھا۔ کمپنی نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران نیا پھل اگانے کے لیے بے شمار تجربات کیے ہیں۔

کسانوں کی جانب سے تیار کیا جانے والا یہ نیا پھل اس وقت جاپان کی سپر مارکیٹوں میں تین ہزار 128 ین فی کلو (تقریباً 6 ہزار پاکستانی روپے ) کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔

پاک جاپان بزنس کونسل جاپان میں 10 ہزار پاکستانیوں کے لئے ملازمت کی گنجائش پیدا کرے گی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذائقے کے اعتبار سے جب لیمن میلن تازہ ہوتا ہے تو ناشپاتی جیسا ہوتا ہے مگر وقت کے ساتھ ساتھ ذائقہ خربوزے جیسا ہو جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں