شہری نے سر پر ہی گھاس اُگا لی


نئی دہلی: بھارت میں ایک شہری نے سر پر گھاس اُگا کر سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پودوں سے محبت رکھنے والے اپنے گھروں میں مختلف طریقوں سے پودے اگاتے اور گھر کی خوبصورتی میں اضافے کا سبب بنتے ہیں تاہم بھارت کے ایک شہری نے تو اپنے سر پر ہی گھاس اگا کر سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ اس نے 4 سال قبل اپنے سر پر بیج ڈالا تھا اور پھر اس کی دیکھ بھال بھی کی، وقت پر پانی دیتا رہا۔ بھارتی شہری نے لوگوں کو سر پر گھاس اگانے کے طریقے سے بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 121 سال پرانی چاکلیٹس کو نیلامی کیلئے پیش کر دیا گیا

بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ انسانی بال پودے کی افزائش کے لیے مٹی کا کام کرتے ہیں اور کھوپڑی جڑوں کو دن بھر نم رکھنے میں کردار ادا کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات پودے کی جڑوں سے سر پر زخم بن جاتے ہیں اور خون بھی رسنا شروع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے بڑی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پوری پوری رات سو بھی نہیں سکتا۔ زیادہ تر بیٹھ کر ہی نیند پوری کرتا ہوں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں