سندھ سے ایران جانیوالے زائرین کو گاڑیوں و بسوں کے ذریعے سفر کی اجازت دینے پر اتفاق

سندھ سے ایران جانیوالے زائرین کو گاڑیوں و بسوں کے ذریعے سفر کی اجازت دینے پر اتفاق

کراچی: سندھ سے ایران جانے والے زائرین کو ان کی اپنی گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے سفر کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

بلوچستان میں ایرانی سمگل شدہ تیل کی فروخت قانونی قرار

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ اتفاق سید مراد علی شاہ اور ایران کے قونصل جنرل حسن نورین کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے چار رکنی وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات ہوا۔

اس حوالے سے پی پی کے مرکزی رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بسیں اور گاڑیاں کراچی سے چابہار براستہ سڑک جائیں گی۔

سید مراد علی شاہ نے ایرانی قونصل جنرل سے کہا کہ سندھ تا ایران بذریعہ سڑک سفر کرنے سے دوطرفہ سیاحت میں اضافہ ہو گا۔

ترجمان کے مطابق ہونے والی ملاقات میں صحت اور ٹرانسپورٹ سیکٹرز میں مل کر کام کرنے اور تھیلیسیما، امراض قلب اور دیگر امراض کے سندھ میں ماہرین کا ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔

پاکستان کا ایران، روس، اور افغانستان کیساتھ نئے تجارتی سفر کا آغاز

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ سندھ کے طبی ماہرین ایران کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں اس امر پر اتفاق ہوا کہ امسال سندھ سے ایران زائرین کو بسوں اور اپنی گاڑیوں میں جانے کی اجازت  دی جائے گی اور یہ بسیں و گاڑیاں کراچی سے چابہار بذریعہ سڑک سے جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیر خارجہ سے کراچی تا چابہار راستہ کھولنے کیلئے بات کریں گے۔ انہوں نے سندھ تا ایران بذریعہ سڑک جانے کیلئے طریقہ کار بنانے کے حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت جاری کی۔

ایران کا خلیجی ممالک کے ساتھ مل کر بحری اتحاد بنانے کا فیصلہ

ترجمان کے مطابق ملاقات میں ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ زائرین کو باہر لے جانے کیلئے 3000 بسوں کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں