کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے ، ترجمان دفتر خارجہ


ترجمان دفتر خارجہ ممتاز  زہرا  بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ  نے کہا  کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا، اقوام متحدہ نے انسانی حقوق سے متعلق پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی ہے۔

افغان الزامات بے بنیاد، پاکستان کا موقف نہ سننا دکھ کی بات ہے،دفترخارجہ

ترجمان  نے  کہا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے ، 13 جولائی 1931 کو ڈوگرہ فورسز نے اذان دینے پر فائرنگ کرکے 22 مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا ، انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔

 


متعلقہ خبریں