99 فیصد وسائل پر ایک فیصد اشرافیہ قابض ہے، سراج الحق

فوٹو: فائل


لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کے 99 فیصد وسائل پر ایک فیصد اشرافیہ قابض ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کرنے والوں کے منہ پر اقتدار میں آ کر تالے لگ گئے ہیں۔ سالانہ 17 ارب ڈالر مراعات یافتہ طبقہ کھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے 99 فیصد وسائل پر ایک فیصد اشرافیہ قابض ہے۔ غریب ملک کے لیے خون پسینہ بہاتا اور ہر قربانی دیتا ہے لیکن پھل حکمران کھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

سراج الحق نے کہا کہ ظلم کا نظام نہیں چلے گا اور ہم پنجاب کے 11 لاکھ ملازمین کے ساتھ ہیں۔ سرکاری ملازمین کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو حکمرانوں کا گریبان پکڑیں گے۔


متعلقہ خبریں