جولائی کی شروعات زمین پر تاریخ کے گرم ترین ہفتے سے ہوئی


جولائی کے پہلے ہفتے میں جون کے گرم ترین مہینے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، دنیا بھر میں جولائی کے آغاز میں درجہ حرارت گرم ترین ریکارڈ کیا گیا۔

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں عالمی درجہ حرارت سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ ابتدائی تحقیق میں بتایا گیا کہ اس سے قبل موسمیاتی تبدیلی کے باعث ابتدائی مراحل میں جون کا مہینہ گرم ترین ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ڈبلیو ایم او نے بتایا کہ دنیا بھر میں درجہ حرارت سمندر اور خشکی دونوں جگہوں پر ریکارڈ توڑ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماحولیاتی نظام پر تشویشناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں جو دنیا بھر کے ممالک کیلئے نقصان دہ ہے۔ یہ ڈیٹا دنیا بھر کے شراکت داروں کی مدد سے مرتب کیا گیا ہے۔

نگلیریا چراثیم گرمیوں میں زیادہ بڑھتا ہے کیونکہ اسے گرمی پسند ہے، ماہر متعدی امراض

ڈبلیو ایم او کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر چین اور امریکا میں شدید گرمی کی لہریں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی اسپین میں بھی اس عرصے کے دوران خشک سالی دیکھنے میں آئی ہے۔ یہ ایک سال کے نصف میں ریکارڈ کی ایک سیریز میں تازہ ترین پیش رفت ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈبلیو ایم او کرسٹوفر ہیوت نے مزید تفصیلات سامنے رکھتے ہوئے بتایا ہے کہ گرمی کا یہ سلسلہ مزید ریکارڈز توڑ سکتا ہے۔ 2024 تک یہ اثرات مزید بڑھنے کے امکان ہیں۔


متعلقہ خبریں