وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو معاشی خوشخبری سنا دی

ishaq dar

مستحکم کرنسی ہی میں ملک کی معاشی ترقی کا راز ہے، سینیٹر اسحاق ڈار


پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے عوام کو معشیت کے حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے 2025 تک مہنگا ئی کی شرح سات فیصد تک ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف بورڈ اجلاس منظوری کے 24 گھنٹوں کے اندر ایک عشاریہ 19 بلین ڈالرز منتقل ہو جائیں گے۔

اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر، ڈالر سستا

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان 2023 میں انشاء اللہ جی ٹوئنٹی کلب میں شامل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح ہے کہ پاکستان کو 24 ویں معاشی قوت بنائیں، دو سالوں بعد پاکستان کی معاشی صورت حال بہترہو جائے گی جبکہ مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک آجائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالرز منتقل ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان کی  معیشت میں پہلے سے بہتری آئی ہے۔


متعلقہ خبریں