نواز شریف کی وطن واپسی پر مشاورت، 14 اگست کو آنے کا مشورہ

نواز شریف کی وطن واپسی پر مشاورت، 14 اگست کو آنے کا مشورہ

ریاض: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران کچھ دوستوں اور ساتھیوں نے سابق وزیراعظم کو 14 اگست کے دن آنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

نواز شریف کا فضل الرحمان کو منانے کا فیصلہ، روانگی کا شیڈول بھی تبدیل

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ طے کرنے کا عمل جاری ہے، پارٹی رہنماؤں سے مشاورت ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ و سابق اراکین سینٹ اور قومی اسمبلی سے پارٹی امور پر بھی مشاورت ہوئی ہے جس کے دوران کچھ رہنماؤں اور ساتھیوں نے میاں نواز شریف کو 14 اگست کو وطن واپسی کا مشورہ دیا ہے جب کہ بعض قریبی ساتھیوں کی اکثریت اس خیال کی حامی ہے کہ ن لیگ کے قائد ستمبر کے وسط میں واپس آئیں۔

میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر ہونے والی مشاورت میں قانونی ٹیم سے بھی صلاح و مشورہ کیا جا رہا ہے جب کہ پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم اور استحکام پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی تبادلہ خیال ہو رہا ہے۔

پی ڈی ایم کو اعتماد میں لیکر ن لیگ کو دبئی میں ملاقات کرنی چاہیے تھی، سوالات اٹھ رہے ہیں، فضل الرحمان

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے ہونے والی مشاورت کے دوران واضح طور پر کہا ہے کہ وطن واپسی پر کچھ عرصے کیلئے جیل بھی جانا پڑا تو پرواہ نہیں کروں گا۔


متعلقہ خبریں