پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کیلئے جیت ضروری


قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی سیریز کھیلنے کیلئے کولمبو پہنچ گئی، پاکستانی اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز 16 جولائی سے شروع ہوگی۔

پاکستانی ٹیم گزشتہ روز ٹیسٹ سیریز کیلئے کراچی سے روانہ ہونے کے بعد براستہ دبئی کولمبو پہنچی۔ قومی ٹیم سری لنکا کے شہر ہمبن ٹوٹا میں 2 روزہ وارم اپ میچ 11 جولائی کو کھیلے گی۔

ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز 16 جولائی کو گال میں ہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

رضوان یا سرفراز، سری لنکا کیخلاف وکٹ کیپر کون ہو گا؟ بابر نے بتا دیا

اسپورٹس تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اس سیریز کو کافی اہم قرار دیا جارہا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی یہ سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے تیسرے سائیکل میں قومی ٹیم کی پہلی سیریز ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم نے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے 342 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم کی طرف سے بلے باز عبداللہ شفیق نے ناقابل شکست 160 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

سری لنکا کے خلاف گزشتہ سال ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد پاکستان کو ایک سال کے دوران کسی ٹیسٹ میں فتح نہیں مل سکی۔ قومی ٹیم کی شکست کا آغاز دورہ سری لنکا میں ہی گال کے دوسرے ٹیسٹ سے ہوا جس میں پاکستان کو 246 رنز سے شکست ہوئی۔

پی سی بی میں کون آرہا ہے، کون جارہا ہے، اس پر فوکس نہیں ہوتا، بابر اعظم

اسی طرح دسمبر 2022 بھی انگلیںڈ کرکٹ ٹیم نے قومی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے شکست دی۔ دسمبر 2022 اور جنوری 2023 کے درمیان نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلی جانے والی سیریز ڈرا ہوئی۔

قومی ٹیم نے ایک سال کے دوران کپتان بابر اعظم کی کپتانی میں 10 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں صرف ایک میں فتح سمیٹی۔ اس عرصے میں بابر الیون پانچ ٹیسٹ ہاری جبکہ چار ٹیسٹ بے نتیجہ ختم ہوئے۔


متعلقہ خبریں