آپ کے پچھلے دور میں ایشیا کپ جیتا، انشاء اللہ اس بار بھی جیتیں گے، بابراعظم


قومی ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کپتان بابراعظم سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

بابراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے ذکاء اشرف نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پوری ٹیم کو بھی نیک خواہشات کا پیغام دینے کو کہا۔

اس موقع پر ذکاء اشرف نے کہا کہ توقع ہے کہ ٹیم دورہ سری لنکا اور ایشیا کپ میں پاکستان کے لیے کامیابیاں سمیٹے گی۔

بابراعظم نے ستارہ امتیاز والدین اور پاکستانی عوام کے نام کر دیا

جس پر بابراعظم نے انہیں پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کے پچھلے دور میں ایشیا کپ جیتا تھا انشاء اللہ اس بار بھی جیتیں گے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور پاکستانی ٹیم کو مزید اوپر لے جانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔


متعلقہ خبریں