بارشوں سے 17 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی


این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق جبکہ 38 زخمی ہو گئے ہیں۔

مختلف بین الاقوامی اور علاقائی موسمیاتی ماڈلز کے ذریعے بارشوں سے متعلق مانیٹرنگ جاری ہے، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران دریائے ستلج، راوی اور چناب کے بالائی علاقوں میں بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، 17 افراد بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں جاں بحق ہوئے جبکہ 38 زخمی ہوئے۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں بارش کا امکان

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بارشوں سے15 گھروں کو نقصان پہنچا،این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ کیا ہے۔

لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، نشیبی علاقے زیر آ ب آ گئے ہیں، ملتان روڈ پر اعوان ٹاؤن، حسن ٹاؤن اورقاضی ٹاؤن کی سڑکوں پر پانی جمع ہے، لاہور کی سڑکوں، گلی محلوں میں پانی جمع ہونے سے راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں