پاکستان ریلوے 20 ارب کا مقروض ہو گیا


پاکستان ریلوے 20 ارب کا مقروض ہو گیا ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان ریلوے کو 10 ارب روپے دینے سے انکار کر دیا ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے پر پنشناور دیگر اخراجات کی مد میں 20 ارب روپے قرضوں کا بوجھ ہے۔

نجکاری ہی واحد حل، پی آئی اے، پاکستان سٹیل اور ریلوے ملکی خزانے پر بوجھ قرار

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں محکمہ ریلوے کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا گیا اور 10 ارب روپے کا مطالبہ کیا گیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہوا، جس میں 10 ارب روپے جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے صرف اڑھائی ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔


متعلقہ خبریں