پرویز خٹک کو 100 رہنمائوں کی حمایت حاصل ہو گئی ہے، سینئر صحافی زاہد گشکور ی


سینئر صحافی زاہد گشکوری نے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ پرویز خٹک کو 100 رہنمائوں کی حمایت حاصل ہو گئی ہے ۔

 ہم نیوز انویسٹی گیشن ٹیم کے ہیڈ زاہد گشکوری نے کہا ہے کہ پرویز خٹک سے رابطے کیے جارہے ہیں، اس حوالے سے پرویز خٹک کے پاس دو آپشز موجود ہیں ایک یہ کہ اُن کیساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مسلسل رابطے میں ہیں اور مذاکرات بھی چل رہے ہیں۔

پرویز خٹک نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں، زاہد گشکوری

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ  دوسرا آپشن پاکستان پیپلز پارٹی ہے ، پی پی کے رہنمائوں کی جانب سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے،  پرویز خٹک پہلے بھی پیپلز پارٹی کا حصہ رہ چکے ہیں ۔

زاہد گشکوری نے کہا ہے پرویز خٹک سے 70 ایم پی اے خیبر پختونخواہ سے جبکہ نیشنل اسمبلی کے  19 ممبرز ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس پرویز خٹک کے خاندانی ذرائع سے یہ خبرآئی ہے کہ پرویز خٹک نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں۔  تقریباً 100 کے قریب ارکان سے وہ ملاقاتیں کر چکے ہیں وہ جلد ہی اپنا فیصلہ قوم کے سامنے رکھیں گے۔

سینئر صحافی کا مزید کہنا ہے کہ اس کے بات کے قوی چانسز ہیں کہ وہ اگلے ہفتے اسلام آباد میں بہت بڑی پریس کانفرنس کریں گے۔


متعلقہ خبریں