توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق آج فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر فواد چودھری کے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت فواد چودھری کے معاون وکیل نے کیس ملتوی کرنے درخواست کی۔ ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ کیا فواد چودھری آئے ہیں؟ فواد چودھری نہ خود آئے ہیں، نہ ہی استثنی کی کوئی درخواست دی ہے۔
جہلم سے قومی اور صوبائی الیکشن لڑوں گا، فواد چودھری
فواد چودھری کے معاون وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ میں آج الیکشن کمیشن کی وکیل نے دلائل دینے ہیں۔ کیس ملتوی کردیں کیونکہ ہائیکورٹ ایک دو دن میں فیصلہ سنا دے گی۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے معاون وکیل فواد چودھری کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔