قائمہ کمیٹی قانون و انصاف:2 سے زائد نشستوں سے انتخابات میں حصہ لینے کیخلاف بل منظور

parliment

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے دو سے زائد نشستوں سے انتخابات میں حصہ لینے کیخلاف بل کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ  بل جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبر چترالی نے قومی اسمبلی میں جمع کروایا تھا۔

نااہلی کی مدت 5 سال سے زیادہ نہیں ہو گی، قومی اسمبلی سے بل منظور

بل اسمبلی سے پاس ہونے کی صورت میں عام یا ضمنی انتخابات میں ایک امیدوار زیادہ سے زیادہ دو نشستوں سے الیکشن لڑ سکے گا۔

مولانا عبدالاکبر چترالی کا کہنا ہے کہ ایک امیدوار جب متعدد نشستوں سے الیکشن لڑتا ہے تو قومی وسائل ضائع ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں