ٹوئٹر کی متبادل ایپ 6 جولائی کو لانچ کرنے کا اعلان

فائل فوٹو


مینلوپارک: سوشل میڈیا ایپس فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا کی ٹوئٹر طرز کی ایپ 6 جولائی کو”تھریڈز” کے نام سے شروع کی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھریڈز کے کچھ اسکرین شاٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کا ڈیش بورڈ ٹوئٹر سے مشابہت رکھتا ہے جو انسٹا گرام کے لنک کے ساتھ کام کرے گا۔

اس نئی ایپ کو ٹیکسٹ اور گفتگو کی طرز پر ڈھالا گیا ہے جسے ٹوئٹر کا متبادل بھی کہا جا سکتا ہے۔

ایلون مسک کے فیصلوں سے مقبول ہوئی ٹوئٹر ایپ کو بہت دھچکا لگا اور اس سے قبل بھی کئی بڑی شخصیات اسے چھوڑ کر متبادل ایپ پر جاچکی ہیں۔ خود ایلون مسک اور مارک زکر برگ کے درمیان بھی چپقلش جاری ہے جو کئی سطح تک بڑھ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلے اسٹور پر انتہائی خطرناک وائرس کا انکشاف، وارننگ جاری

ٹوئٹرنے اب ٹوئٹر ڈیک کے لیے بھی ویریفائڈ اکاؤنٹ کی شرط عائد کر دی ہے جس کے کچھ نہ کچھ اثرات مرتب ہوں گے۔ اس کی بدولت ایلون مسک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سبسکرپشن کی جانب راغب کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر طرز کی کئی ایپ منظر عام پر آئیں اور تیزی سے مقبول بھی ہوئیں جن میں ٹرتھ سوشل اور مسٹوڈون نمایاں ہیں، اس کے علاوہ بلواسکائی نامی ایک ایپ نے تیزی سے ترقی کی تاہم ٹویٹر اب بھی مقبول ترین ہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں