1 ہزار روپے کا فور جی موبائل فون متعارف

موبائل فون mobile phone

بھارت میں انتہائی کم قیمت فور جی ٹیکنالوجی سے لیس موبائل فون متعارف کرا دیا گیا ہے جس کی قیمت ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں انٹرنیٹ اور فون کالز کی سستی سہولیات فراہم کرنے والی جیو کمپنی نے موبائل فون متعارف کرایا ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ 999 روپے ($12.19) کی قیمت والا ایک نیا فور جی فون متعارف کرنے کے لیے تیار ہے اس موبائل فون کا نام ‘جیو بھارت’ رکھا گیا ہے۔

ریلائنس جیو کے چیئرمین آکاش امبانی نے کہا کہ ہندوستان میں اب بھی 250 ملین موبائل فون صارفین ایسے ہیں جو ’ٹو جی‘ کی سہولیات استعمال کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا فائیو جی انقلاب کے سرے پر کھڑی ہے اور انٹرنیٹ کی بنیادی خصوصیات کو استعمال کرنے سے قاصر ہے ایسے میں نیا ’جیو بھارت‘ فون کامیابی کی جانب ایک اور قدم ہے۔


متعلقہ خبریں