ملکی برآمدات میں اضافہ ،تجارتی خسارہ 63 فیصد کم

وزارت کامرس کا برآمدکنندگان اور سپلائرز کیلئے اہم فیصلہ

پاکستان کی  برآمدات میں اضافہ ہونے لگا جبکہ دوسری جانب تجارتی خسارے میں بھی 63 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

جون کے دوران برآمدات آٹھ فیصد اضافے کیساتھ  دو ارب 37 کروڑ ڈالر تک پہنچ  گئیں جبکہ اسی عرصے کے دوران  درآمدات تین فیصد کمی کے ساتھ 4 ارب 18 کروڑ ڈالر رہیں، اسی طرح جون میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 15 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اقتصادی جائزہ رپورٹ: ملکی برآمدات، درآمدات کے مقابلے میں 40 فیصد رہ گئیں

جون میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 1.81 ارب ڈالر رہا، سالانہ بنیادوں پر ملکی برآمدات میں 19 فیصد  جبکہ درآمدات میں 47فیصد اور تجارتی خسارے میں 63 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں