غزہ: فلسطین نے جنین پر بڑے حملوں کے بعد اسرائیل سے سیکیورٹی روابط معطل کر دیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں مزاحمت کاروں کے خلاف صہیونی فورسز کے بڑے حملے کے بعد اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی روابط معطل کر دیئے۔
فلسطینی صدرعباس نے سیکیورٹی روابط معطل کرنے کا فیصلہ فلسطینی اتھارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ اجلاس کے بعد کیا۔
انہوں نے ماضی میں بھی متعدد مرتبہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تشدد کے واقعات کے دوران اسرائیل کے ساتھ روابط کو عارضی طور پر معطل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کیخلاف نئے فوجی منصوبے تیار کرنے کا اعلان
اس سے قبل اسرائیل نے مغربی کنارے میں ایک بڑے فوجی آپریشن میں جنین شہر اور اس کے پناہ گزین کیمپ پرزمینی اور فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی اور ہلاک ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق خصوصی فورسز کے حملے میں جنین کیمپ میں 7 فلسطینی شہید اور درجنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔