رکاوٹ ڈالی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے، سراج الحق


پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ رواں سال عام انتخابات کا ہے لیکن اگر اس میں رکاوٹ ڈالی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے الخدمت اسپتال پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 خاندانوں کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ لندن، امریکہ اور دبئی میں بیٹھ کر ملک وقوم کی تقدیر کا فیصلہ کریں، یہ حق صرف ملک کی 23 کروڑ عوام کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی مسائل کی وجہ سے عوام مسائل کے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ لندن، امریکہ اور دبئی میں پاکستان کی عوام کے فیصلے کرنا ان کی توہین ہے۔ یہ 2 خاندان تو 4عشروں سے پاکستان میں حکومت کر رہے ہیں اور مسائل کے ذمہ دار بھی یہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام نے چیئرمین پی ٹی آئی کو رد کر دیا، عطا تارڑ

سراج الحق نے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا لیکن پیپلز پارٹی نے عوام کا حق چھین لیا۔ یہاں 9 لاکھ والے ہار جاتے ہیں اور 3 لاکھ والے جیت جاتے ہیں۔ یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے اور ہم کراچی میئر الیکشن کے خلاف عدالتوں میں جا رہے ہیں کیونکہ امید ہے کہ وہاں سے انصاف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہی سلیکشن عام انتخابات میں کی گئی تو کون انہیں تسلیم کرے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے 22 بار پہلے بھی قرضے دیئے تو کیا مسائل حل ہو گئے؟ اب  23ویں بار قرضے ملنے سے کیسے مسائل حل ہوں گے۔ حکومت سودی نظام اور اپنے اخراجات کم کرے۔


متعلقہ خبریں