سعودی عرب اور یو اے ای سے رقم دلانے میں آرمی چیف کا کلیدی کردار ہے،وزیراعظم

ایف بی آر

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر ملک کو درپیش مسائل سے نکالیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بے پناہ کاوشوں کے ساتھ ڈیل طے پاگئی ہے۔

آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستانی معیشت میں استحکام آئیگا،موڈیز

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں،آئی ایم ایف کے ساتھ 9ماہ کا 3ارب ڈالر کا معاہدہ ہواہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے معاہدے کے لیے بھرپور کوشش کی،وزیرخارجہ نےسفارتی سطح پر بھرپور کاوشیں کیں ،وزیرخارجہ کی اس حوالے سے کاوشیں بڑی قیمتی ہیں۔

میں آئی ایم ایف ٹیم کا اپنے اور اپنی کابینہ کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں،ڈیل ہونے سے کئی ماہ پہلے چین نے پاکستان کی بھرپور مدد کی ،ماضی میں بھی چین نے پاکستان کی بے پناہ مدد کی۔

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط تسلیم ،عوام پر گیس بجلی بم  گرانے کی تیاریاں

حکومت نے کمرشل قرضے وقت سے پہلے ادا کیے،سعودی عرب نے مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کی۔

سعودی عرب نے2ارب اور یو اے ای نے ایک ارب ڈالر دینے کی یقین دہانی کرائی،سعودی عرب نے ہمیشہ برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

اچھے وقت میں تو سب ساتھ دیتے ہیں ،برے وقت کا ساتھی اصل ساتھی ہوتا ہے،سعودی عرب اور یو اے ای سے رقم دلانے میں آرمی چیف کا کلیدی کردار ہے۔

آئی ایم ایف سے معاہدہ: پیٹرولیم لیوی میں اضافہ، 55 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

آئی ایم ایف سے معاہدہ لمحہ فخریہ نہیں بلکہ لمحہ فکریہ ہے،اسلامک ڈویلپمنٹ بینک نے ایک ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا۔

اگلے 15،20سال مل کر کام کریں تو ترقی ہمارے قدم چومے گی،پیرس میں میرے ساتھ کابینہ کے جوا راکین تھے ان سب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خدا کرے کہ یہ ہمارا آئی ایم ایف سے آخری معاہدہ ہو،پالیسی فریم ورک کے حوالے سے ہم جو کچھ کر سکیں ہم کریں گے۔

روس سے خام تیل کی آمد: ایک اور وعدہ پورا کردیا، شہبازشریف

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ سوئیڈن میں بے حرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہیں۔

سوئیڈن میں بے حرمتی میں ملوث تمام ملزمان کو سزا دی جائے۔او آئی سی نے اس حوالے سے ہنگامی اجلاس بلایا جائے ۔

مہنگائی اتنی ہے کہ غریب آدمی کا 50 ہزار میں بھی گزارا نہیں ہو رہا،شہبازشریف

او آئی سی نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث ملزمان کو کڑی سزا دی جائے،پاکستان او آئی سی کے فیصلوں کی بھرپور تائید کرتا ہے۔

پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ آئندہ کیلئے ایسے واقعات کی روک تھام ہونی چاہئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں