اسلام آباد: دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹوئٹر‘ کی سروس ڈاؤن ہوگئی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ٹوئٹر کے خلاف مقدمہ دائر
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام دنیا بھر میں ہزاروں صارفین کو ٹوئٹر کے استعمال میں مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔
ڈاؤن ڈیڈیکٹر کے مطابق گزشتہ چند منٹوں میں چار ہزار سے زائد صارفین نے ٹوئٹر ڈاؤن ہونے کی شکایت کی ہے لیکن تاحال کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا کمپنیز پاکستان میں ورچوئل دفاتر کھولیں گی
ایلون مسک کی جانب سے کنٹرول سنبھالنے کے بعد رواں سال تیسری بار ٹوئٹر کی سروس ڈاؤن ہوئی ہے، اس سے قبل فروری اور مارچ میں بھی سروسز ڈاؤن ہوئی تھیں۔