برطانیہ، جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا

برطانیہ، جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا

لندن: برطانیہ کے وزیر برائے بین الاقوامی ماحولیات زیک گولڈ اسمتھ نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے، وہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی ہیں۔

برطانیہ کا 10 پاؤنڈ میں وزٹ ویزے کا اجرا

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق زیک گولڈ اسمتھ نے اس حوالے سے مؤقف اختیارکیا ہے کہ برطانیہ ماحولیات پر عالمی قیادت کے کردار کے لیے اپنا دعویٰ کھو چکا، وزیراعظم رشی سونک ماحولیاتی مسائل میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ زیک گولڈ اسمتھ کو سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا اتحادی سمجھا جاتا ہے، وہ وزیراعظم رشی سونک کے بھی مخالف تصور کیے جاتے ہیں۔

برطانیہ میں گھروں کی قیمتیں گرِ گئیں

انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ حکومت ماحول دشمن ہے بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے وزیراعظم دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔

زیک گولڈ اسمتھ کی جانب سے دیے جانے والے استعفے پر برطانوی وزیراعظم کے دفتر نے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

برطانیہ کی نئی ویزہ پالیسی، بین الاقوامی طلبہ پر پابندیاں عائد کرنیکا منصوبہ

زیک گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اس حوالے سے بیان بھی جاری کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں