پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدہ، قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ

inflation in pakistan

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاکستان کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے کے بعد بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق معاہدے میں ہونے والی آئی ایم ایف شرائط کے تحت قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف معاہدے سے بجلی کی قیمتیں مزید بڑھیں گی جبکہ ملک بھر میں گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے ہی بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانی ہوں گی۔ اس طرح بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تقریباً 4 روپے فی یونٹ تک کے اضافے کا خدشہ ہے، اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان سے اسٹاف لیول کا معاہدہ کرلیا

دوسری طرف ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے سے متعلق فیصلہ بھی جلد متوقع ہے۔ اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس ٹیرف میں 50 فیصد کے اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا رکھی ہے۔

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے سے پیٹرولیم لیوی میں بھی اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کے پاس اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی گنجائش موجود ہے۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کا 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ طے پاگیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کی یہ رقم قسطوں میں ملنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔

پاکستان نے شرائط کے مطابق اقدامات کیے، آئی ایم ایف چیف ناتھن پورٹر

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے معاہدے کی تصدیق بھی کردی ہے۔ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ وسط جولائی میں اس معاہدے کا جائزہ لے گا۔


متعلقہ خبریں