پی سی بی میں مبینہ بے ضابطگیاں، حکومت کا نجم سیٹھی دور کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق وفاقی حکومت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی دور کے آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ نے نجم سیٹھی کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی حکومت نے نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کرانے کیلئے آڈیٹر جنرل پاکستان کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا بھی فوری آڈٹ شروع کریں۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ نجم سیٹھی دور میں ہونے والے اخراجات کا بھی مکمل آڈٹ ہونا چاہیے۔

عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روک دیئے

خط کے متن میں نجم سیٹھی دور کی مدت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 22 دسمبر 2022 سے 20 جون 2023 تک کا آڈٹ کیا جائے۔ آڈٹ حکام نجم سیٹھی کے ساتھ ساتھ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی میں موجود ارکان کو ملنے والی مراعات کا بھی جاٸزہ لیں۔

خیالر رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے عہدے سے ہٹنے کے بعد وفاقی حکومت نے دسمبر 2022 میں عارضی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں