کراچی: جولائی سے مون سون کا آغاز، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی


محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر کراچی میں جولائی کے مہینے سے مون سون کے آغاز کے بعد موسم میں بہتری آنے کی نوید سنادی گئی۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی میں کہا گیا ہے آج شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے لیکن فی الحال تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔ رات گئے بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا۔ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی میں آج ہوا میں نمی کا تناسب 73 فی صد ہے جبکہ اِس وقت 10 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

کراچی: شادی ہالز ایسوسی ایشن کا عید کے بعد تمام شادی ہالز بند کرنے کا اعلان

گزشتہ روز نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، دستگیر اور ملیر سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ بارش کے بعد شہر میں موسم خوش گوار ہو گیا۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ عید کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے کچھ شہروں میں تیز بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔


متعلقہ خبریں