سوشل میڈیا کمپنیز پاکستان میں ورچوئل دفاتر کھولیں گی


کراچی: حکومت پاکستان اور سوشل میڈیا کمپنیز کے درمیان معاملات تمام امور طے پا گئے ہیں، اب کمپنیز پاکستان میں ورچوئل دفاتر کھولیں گی۔

سوشل میڈیا پر بجلی کے 20 نادہندگان کی فہرست جاری

ممتاز انگریزی اخبار پاکستان ٹوڈے کے مطابق وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا کمپنیز کی جانب سے پاکستان میں کھولے جانے والے ورچوئل دفاتر 24 گھنٹے مں حکومتی شکایات پر فوری عمل کرانے کے پابند ہوں گے۔

اسی حوالے سے شائع شدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور کمپنیز کے درمیان متنازع مواد کو ہٹوانے اورایسے مواد کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے مواد کو تین مختلف رنگوں ہرے، پیلے اور سرخ‘ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیز سرخ مواد کی کیٹیگری کو حکومتی شکایت پر فوری طور پر ہٹانے کی پابند ہوں گی جب کہ پیلی کیٹیگری کے مواد کو بھی کمپنیز 72 گھنٹوں میں ہٹائیں گی۔

سوشل میڈیا، ریاستی اداروں کیخلاف شرانگیزی کرنیوالے اوور سیز پاکستانی پر پہلا مقدمہ درج

سوشل میڈیا کمپنیز ہری کیٹیگری کے مواد کو اگرچہ فوری طور پر نہیں ہٹائیں گی لیکن مذکورہ کیٹیگری سے متعلق حکومتی شکایات کو ترجیح دیں گی اور ایک مخصوص مدت کے بعد مواد کو ہٹا دیا جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور سوشل میڈیا کمپنیز کے درمیان پاکستان میں فوری طور پر ورچوئل دفاتر کھولنے کا اتفاق ہوا ہے لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ کب تک کمپنیز آن لائن دفاتر کھولیں گی۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بھی نہیں واضح ہے کہ کون سی سوشل میڈیا کمپنیز کس ملک سے پاکستانی دفاتر کی آن لائن خدمات فراہم کریں گی؟ تاہم کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیز جلد ورچوئل دفاتر کھولیں گی۔

سوشل میڈیا کی طاقت، پینٹاگون پر دھماکہ؟ جعلی تصویر نے امریکی اسٹاک ایکسچینج ہلا کر رکھ دیا

واضح رہے کہ حکومت پاکستان اور سوشل میڈیا ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس کے درمیان قوائد و ضوابط کے معاملات طے ہوجانے کے بعد تقریبا تمام سوشل میڈیا کمپنیز ملک میں ورچوئل دفاتر کھولنے کی پابند ہیں۔


متعلقہ خبریں