راولپنڈی ، اسلام آباد میں ہیٹ سٹروک سے 9 افراد جاں بحق

heat stroke

جڑواں شہروں راولپنڈی،اسلام آباد میں گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے ایک ہفتے کے دوران 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اموات ایک ہفتے کے دوران رپورٹ ہوئیں۔

دوسری جانب  گرمی کی شدت میں ہونے والے اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار میگا واٹ سے بھی بڑھ گیا ہے۔

شکر گڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق

بجلی شارٹ فال کے باعث کوئٹہ میں 8 سے 10 گھنٹے جب کہ دیگر شہروں میں 12 سے 14 گھنٹے بجلی بند رہنے لگی ہے جب کہ دیہی علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 20 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔

بجلی کی بندش پانی کی عدم دستیابی کا بھی سبب بننے لگی ہے۔

شہر قائد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بجلی کی بندش کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے طویل ہونے لگا ہے جس کی وجہ سے شہری سخت اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بجلی کے 20 نادہندگان کی فہرست جاری

کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کےالیکٹرک کا کہنا ہے لوڈشیڈنگ علاقے میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہوتی ہے۔

لاہور کے کئی علاقوں میں 5 سے 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے، ٹرپنگ سے الیکٹرانک اشیا کے خراب ہونے کی شکایات بڑھنے لگی ہیں جب کہ شدید گرمی میں شہریوں کا برا حال ہوچکا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں