شکرگڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق ،4 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 4 مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے۔
دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے ۔
سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ کے علاقے میں 90ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
پانی والا تالاب میں 78، لکشمی میں 77 ملی میٹر،تاج پورہ میں58 ، فرخ آباد میں 45 ملی میٹر،گلشن راوی 41جبکہ مغلپورہ میں 38ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔