روسی ملیشیا کا فوج کیخلاف بغاوت کا اعلان


ماسکو: روسی ملیشیا ویگنرگروپ نے روسی فوج کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنگجو یوکرین سرحد عبور کر کے روس میں داخل ہوئے جبکہ صورتحال کے پیش نظر ماسکو میں ٹینک سڑکوں پر آ گئے۔

روسی دارالحکومت میں سرکاری عمارتوں اور اہم مقامات کی سخت نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن مجید کی بیحرمتی سے متعلق روسی صدر کا سخت بیان

سربراہ ویگنر گروپ نے اعلان کیا کہ روسی فوج کے خلاف کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کو روس کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں