لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل، قیادت کیخلاف بلیک میلنگ کا الزام

بشریٰ بی بی اور میری گفتگو ذاتی تھی، لیک کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، لطیف کھوسہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے سینئر قانون دان اور پیپلز پارٹی رہنما لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی رکنیت ختم کرنے کا حکم نامہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید کی طرف سے جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لطیف کھوسہ نے پارٹی کی ریڈ لائن کراس کی ہے، اس وجہ سے اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

رانا فاروق سعید کا کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ بطور وکیل پیپلز پارٹی میں آئے اور مراعات بھی لیتے رہے۔ لطیف کھوسہ اپنے بیٹے کو اٹارنی جنرل بھی لگانا چاہتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ عہدہ  نہ ملنے کی صورت میں انہوں نے پارٹی قیادت کے خلاف بلیک میلنگ شروع کی۔

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ لطیف کھوسہ کو بارہا یاد کرایا گیا کہ وہ پارٹی لائن اور طے کردہ حدود کو پار نہیں کریں گے۔ اس سب کے باوجود انہوں نے ہدایت پر عمل نہیں کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لطیف کھوسہ اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات بھی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں