روی سنہا بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نئے سربراہ مقرر

روی سنہا بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نئے سربراہ مقرر

نئی دہلی: بھارت نے اپنی خفیہ ایجنسی را کا سربراہ آئی پی ایس افسر روی سنہا کو مقرر کردیا ہے جو موجودہ چیف سمنت گوئل کی جگہ چارج سنبھالیں گے۔

بھارت، مسجد کی مسماری پر تنازعہ، مسلمانوں پر تشدد، بزرگ جاں بحق، کوڑے برسانے کی ویڈیو وائرل

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق روی سنہا چھتیس گڑھ کیڈر کے 1988 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر ہیں اور اس وقت ایجنسی کے دوسرے کمانڈر ہیں، وہ گزشتہ سات سالوں سے آپریشنل ڈویژن کے سربراہ تھے۔

واضح رہے کہ را کے موجودہ سربراہ سمنت گوئل کی میعاد ملازمت 30 جون کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد روی سنہا آئندہ دو سال تک کے لیے یہ عہدہ سنبھالیں گے۔ روی سنہا فی الحال کیبنٹ سیکرٹریٹ میں اسپیشل سکریٹری ہیں۔

بھارت، مسلمان شہری پر تشدد، ہندو مذہب کا نعرہ لگوانیوالے ملزمان گرفتار

را کے نامزد سربراہ روی سنہا کے بیچ میٹ تپن ڈیکا اس وقت انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ ہیں، وہ گزشتہ کئی سالوں تک آئی بی میں آپریشنز کے ہیڈ بھی تھے۔


متعلقہ خبریں